کراچی میں عوام کا آوارہ کتوں کی بہتات کیخلاف انوکھا احتجاج

عوام نے آوارہ کتوں کو بوریوں میں ڈال کر کونسلر آفس کے باہر رکھ دیا


ویب ڈیسک March 15, 2018
ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کیپسول نہیں ہیں، علاقہ مکین: فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے آوارہ کتوں کو بوریوں میں بند کرکے یو سی آفس کے سامنے ڈال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے منتخب کونسلرز کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے درجن کے قریب کتے بوریوں میں بند کرکے کونسلر آفس کے دروازے پرڈال دیے۔ بوری بند زندہ کتوں کو رکشوں کے ذریعے یونین کونسل کے دفتر تک لایا گیا، بوریاں ڈالتے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑگئے۔

https://twitter.com/khalid_pk/status/974140709254107139

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے، ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کیپسول نہیں ہیں۔ علاقہ مکین کے دوران آوارہ کتے کا نشانہ بننے والے بچے کو بھی اپنے ہمراہ لائے۔

مقبول خبریں