- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹے کو قتل کردیا گیا
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ، وزیر خزانہ
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
تحریک انصاف کا کلثوم نواز اور اسحاق ڈار سے حلف نہ لینے پر استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار کے حلف نہ لینے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے۔ یہ خط پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود منتخب کرایا گیا، ایسے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پراعتماد مجروح ہوتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو معلوم تھا کہ کلثوم نواز بیمار ہیں پھر بھی انہیں این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑایا گیا، ہم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا گو ہیں لیکن کلثوم نواز کے انتخاب سے حلقے کے لاکھوں ووٹرز کا استحقاق مجروح ہوا ہے، ان لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کا بھی احساس ہونا چاہئے جو شریف خاندان کی ضد کا ہدف بنے، اس لئے کلثوم نواز اور اسحاق ڈار حلف لیں یا ان سے استعفی لیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ برس لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے منتخب ہوئی تھیں تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہوں نے حلف نہیں اٹھایا جب کہ اسحاق ڈار پاناما کیس میں اشتہاری اور بیرون ملک مقیم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔