بین الصوبائی گیمز، پختونخوا نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

نمائندہ خصوصی  پير 19 مارچ 2018
فاٹا نے 156 پوائنٹس جوڑ کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو؛ فائل

فاٹا نے 156 پوائنٹس جوڑ کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو؛ فائل

پشاور: چوتھے بین الصوبائی گیمز میں میزبان پختونخوا نے سبقت ثابت کرتے ہوئے تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی۔

قیوم اسٹیڈیم پرجاری گیمز میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے تائیکوانڈو میں 7 گولڈ،9 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت کر مجموعی طور پر  256 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب نے 156 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، فاٹا نے 156 پوائنٹس جوڑ کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔