ٹیسٹ رینکنگ اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے

اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے


Sports Desk March 28, 2018
اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے؛ فوٹوفائل

پاکستان کے سینئر بیٹسمین اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی پیسر مورنی مورکل نے کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔ وہ آئندہ ہفتے جوہانسبرگ میں سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیل کر12 سالہ کیریئر کا اختتام کردینگے۔

اپنی پرفارمنس سے انھوں نے اس بات کو یقینی بنالیاکہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر وہ ٹاپ 10 ٹیسٹ بولرز میں شامل ہوں۔ انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لینے والے کیوی پیسر بولٹ بھی 5 درجے بہتری سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مقبول خبریں