روس نے ورلڈکپ فٹبال کو خلا کی سیر کرا دی

میگا ایونٹ کا آغاز 14جون سے ماسکو میں ہونا ہے۔


Sports Desk June 02, 2018
ورلڈکپ کی آفیشل بال خلا میں بھیجی گئی تھی اور اس کی واپسی اتوار کو ہوگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

روس نے ورلڈکپ فٹبال کو خلا کی سیر کرا دی۔

اسپیس ایجنسی روسکاسموس کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں خلانورد اولیگ آرٹمیویوف اور اینٹن شکاپلورف نے میگا ایونٹ کی ٹی شرٹس پہن کر ککس لگائیں۔ کشش ثقل نہ ہونے کے وجہ سے فٹبال ہوا میں گھومتی اور معلق رہی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیاکہ ورلڈکپ کی آفیشل بال خلا میں بھیجی گئی تھی اور اس کی واپسی اتوار کو ہوگی۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 14جون سے ماسکو میں ہونا ہے، میزبان روس کی تیاریاں عروج پر ہیں،انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کی مقبولیت میں اضافے کیلیے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔

مقبول خبریں