عالیہ کو امیتابھ کی تعریف کرنی مہنگی پڑ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 جون 2018
فلم ’براہمسترا‘ 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

فلم ’براہمسترا‘ 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی تعریف کرنا مہنگی پڑھ گئی۔ 

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی نئی فلم ’راضی‘ کی کامیابی پر خوب سراہا جارہا ہے اور100 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی فلم میں ان کی دلفریب اداکاری نے سب کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے جب کہ آج کل وہ رنبیر کپور اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی فلم کے دوران گزارے حسین لمحات پر عالیہ بھٹ نے انگریزی میں لیجنڈری اداکار کا شکریہ ادا کیا لیکن ایسا کرنا انہیں مہنگا پڑگیا۔

https://twitter.com/Rekha872838/status/1004989626715537408

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے گزشتہ روز فلم ’براہمسٹرا‘ کے سیٹ پر نوجوان اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ گزارے تجربات کو اپنے بلاگ میں الفاظ کی شکل دی اور مداحوں سے شیئر کیا اور دونوں اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لوگ اس فلم کی بھرپور طریقے سے مشق کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/aliaa08/status/1004763244916076548

امیتابھ بچن کے بلاگ پر ردعمل میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پیچھے نہ رہیں اور اپنے روایتی انداز میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے اور آج ان کی شوٹنگ کا حصہ اپنے اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سیٹ پر موجود رہے اور ہماری رہنمائی کرتے رہے جب کہ فلم کے سیٹ پر میں صرف امیتابھ کو دیکھ کر سیکھ رہی ہوتی ہوں۔

https://twitter.com/SrBachchan/status/1004796237562896384

امیتابھ بچن نے بگ بی ہونے کے ناطے عالیہ بھٹ کے جذبات بھرے پیغام پر پیار بھرے انداز میں شکریہ انداز میں کہا کہ آپ سب سے اچھی ہیں ویسے یہ ’ques’ نہیں ’cues‘ ہے لیکن آپ بہت پیاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’براہمسترا‘ میں رنبیر کپور ،عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔