سیاسی جماعتوں کی جمع کرائی گئی ترجیحی فہرستیں تبدیل نہیں ہوسکتیں الیکشن کمیشن

الیکشن ایکٹ کے تحت جمع کرائی گئی ترجیحی فہرستیں حتمی ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 18, 2018
تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی فہرستیں حتمی ہیں اور اب اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ترجیحی فہرستیں اب تبدیل نہیں ہوسکتیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ خواتین امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں حتمی ہیں، الیکشن ایکٹ کے تحت ان فہرستوں میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔

مقبول خبریں