ٹینس اسٹار پلسکووا کی مائیکل ہارڈیلیکا سے شادی

پلسکووا اب مونٹریال میں شیڈول روجرز کپ میں شرکت کیلیے کینیڈا پہنچیں گی۔


Sports Desk July 21, 2018
پلسکووا اب مونٹریال میں شیڈول روجرز کپ میں شرکت کیلیے کینیڈا پہنچیں گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار کیرولینا پلسکووا نے منگیتر مائیکل ہارڈیلیکا سے شادی کرلی۔

ٹینس اسٹار کیرولینا پلسکووا نے مائیکل ہارڈیلیکا سے شادی رچا لی۔ ہارڈیلیکا ماضی میں ٹی وی میزبان بھی رہے ہیں، 26 سالہ کیرولینا نے ومبلڈن میں پری کوارٹر فائنل میں رسائی پائی تھی،گرینڈ سلم میں ان کی اب تک کی بہترین پرفارمنس 2016 کے یوایس اوپن فائنل میں شرکت ہے، پلسکووا اب مونٹریال میں شیڈول روجرز کپ میں شرکت کیلیے کینیڈا پہنچیں گی۔

مقبول خبریں