اظہر علی نے اپنے پہلے ہی انگلش کاؤنٹی میچ میں سنچری داغ دی

اظہر نے دوسری اننگز میں 125رنز بنائے، وہ ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے معین علی کی گیند پر ملٹن کا کیچ بنے۔


Sports Desk July 25, 2018
اظہر نے دوسری اننگز میں 125رنز بنائے، وہ ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے معین علی کی گیند پر ملٹن کا کیچ بنے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے اپنے ڈیبیو میچ میں پاکستانی اوپنر اظہر علی نے سنچری داغ دی۔

اظہر علی نے سنچری بنانے کا یہ کارنامہ ووسٹرشائر سے میچ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا،اظہر نے دوسری اننگز میں 125رنز بنائے، وہ ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے معین علی کی گیند پر ملٹن کا کیچ بنے۔ انھوں نے پہلی اننگز میں37رنز اسکور کیے تھے۔

اظہر علی کی ٹیم نے دوسری اننگز 9 وکٹ362 پر ڈیکلیئرڈ کی، 443 کا ہدف پانے والی حریف سائیڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر 50رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔

مقبول خبریں