دورۂ آئرلینڈ افغانستان نے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

دونوں ٹیموں میں کچھ نئے کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔


Sports Desk July 26, 2018
دونوں ٹیموں میں کچھ نئے کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان نے دورئہ آئرلینڈ کے لیے ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

ٹاپ آرڈر بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کی ایک روزہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آفتاب عالم بھی تین برس بعد واپس لوٹے ہیں۔ ٹوئنٹی 20 اسکواڈمیں لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین حضرت اللہ زازی کو بھی واپس طلب کیا گیا ہے۔ دونوں فارمیٹس میں افغان اسپن اٹیک کی قیادت راشد خان اور مجیب الرحمان کریں گے۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز 20 اگست سے شروع ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی، اگرچہ دونوں کو ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل ہوچکا مگر اس ٹور میں طویل طرز کا ایک بھی مقابلہ شیڈول نہیں کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں