کرس فروم کو پولیس آفیسر نے کھینچ کر سائیکل سے اتار دیا

فروم نے ٹیم کٹ کے اوپر جیکٹ پہن رکھی تھی جس پر پولیس آفیسر سمجھا کہ کوئی شائق سائیکل پر سوار ہے۔


Sports Desk July 27, 2018
فروم نے ٹیم کٹ کے اوپر جیکٹ پہن رکھی تھی جس پر پولیس آفیسر سمجھا کہ کوئی شائق سائیکل پر سوار ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹورڈی فرانس میں شریک برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم کو پولیس آفیسر نے کھینچ کر سائیکل سے اتار دیا۔

کرس فروم کو پولیس آفیسر نے کھینچ کر سائیکل سے اتار دیا جس پر وہ غصے سے بھڑک اٹھے، انھوں نے اہلکار کو گالی بھی دی۔

یہ واقعہ ریس کے 17 مرحلے کی تکمیل کے فوری بعد پیش آیا، ٹیم اسکائی کے مطابق یہ سب کچھ غلط فہمی کے نتیجے میں ہوا کیونکہ فروم نے ٹیم کٹ کے اوپر جیکٹ پہن رکھی تھی جس پر پولیس آفیسر سمجھا کہ کوئی شائق سائیکل پر سوار ہے۔ کرس فروم کو رواں ریس کے دوران تماشائیوں کے بھی غصے کا سامنا کرنا پڑا جو ٹیم اسکائی کی برتری پر خوش نہیں ہیں۔

مقبول خبریں