کراچی میں پی ایس پی کارکن کو لڑکی سے مبینہ زیادتی پر قتل کیا گیا

گرفتار دونوں سگے بھائی اور مقتول کے دوست ہیں، ایس ایس پی کورنگی


ویب ڈیسک August 06, 2018
تابش کوقتل کرنے کے بعد ملزمان پکنک پر چلے گئے تھے، پولیس حکام ۔ فوٹو:فائل

لانڈھی نمبر دو میں سیاسی جماعت کے کارکن تابش کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے اور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں میدان سے پی ایس پی کے کارکن تابش تقی کی گلا کٹی لاش ملی تھی ۔ پولیس کے مطابق تابش کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے اور قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں پی ایس پی کے کارکن کی گلا کٹی لاش برآمد

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول تابش کو دو سگے بھائیوں نے قتل کیا جو مقتول کے دوست بھی تھے، قتل میں ملوث گرفتار ملزم حمید نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تابش کو غیرت کے نام پر قتل کیا، حمید کی منگیتر مقتول کے گھر ٹھہری ہوئی تھی اور ملزمان کو شک تھا کہ اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی جس پر انہوں نے تابش کوقتل کیا اور دونوں ملزمان پکنک پر چلے گئے، پولیس نے پکنک سے واپسی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں