سلمان خان نے فلم حاصل کرنے میں کوئی مدد نہیں کی مونی رائے

سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہوں لیکن مجھے فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا، مونی رائے


ویب ڈیسک August 15, 2018
سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کروانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

انڈین ڈراموں میں ''ناگن'' کے کردار سے مقبول ہونے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرانے میں کوئی مدد نہیں کی بلکہ انہیں فلم ''گولڈ'' اپنی محنت کے نتیجے میں ملی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کرانے کےلیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی اداکاروں، اداکاراؤں اور موسیقاروں تک کو فلمی صنعت میں متعارف کرایا ہے۔ اسی طرح بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ''ناگن'' کی ہیروئن مونی رائے کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں سلمان خان نے متعارف کرایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان سے موازنہ؛ اکشے کا کرارا جواب

تاہم مونی رائے نے ایسی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی بے حد عزت کرتی ہیں لیکن انہیں فلموں میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان کے سر نہیں جاتا۔ انہیں نہ ہی سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے کسی کردار کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی سلمان خان کی جانب سے کوئی کال آئی ہے، بلکہ انہیں فلم ''گولڈ'' اپنی محنت سے حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مونی رائے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ساتھ فلم ''گولڈ'' میں مرکزی کرداراداکررہی ہیں۔ فلم آج 15 اگست کو نمائش کےلیے پیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں