- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست مجرم قرارڈ
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
سرکاری ہائیڈرینٹس سے کمرشل بنیاد پر پانی کی فروخت جاری
کراچی: کراچی میں سرکاری ہا ئیڈرینٹس سے پانی کے ستائے ہوئے شہریوں کے بجائے تجارتی طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سرکاری ہا ئیڈرنٹس پر یومیہ کروڑوں روپے کا پانی سرکاری نرخ کا جھانسہ دے کر کمرشل بنیاد پر فروخت کیا جارہا ہے۔
کراچی میں وہ علاقے جہاں لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے ان علاقوں کے لیے6 سرکاری ہائیڈرنٹس قائم ہے جس سے یومیہ ایک کروڑگیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے،سرکاری ہائیڈرنٹس سے شہریوں کو سرکاری نرخ کے بجائے کمرشل بنیاد پر پانی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،شہری لائنوں میں لگ کر سرکاری نرخ پر پانی کے حصول کے لیے پریشان رہتے ہیں لیکن واٹر بورڈ کے افسران پانی مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سخی حسن ہائیڈرینٹ پر شہریوںکی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں پانی کے ستائے ہوئے سیکڑوں شہری گھنٹوں ایک ٹوکن کا انتظار کرتے ہیں، درخواست دینے کے ایک ہفتے بعد ٹینکر حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں، واٹر بورڈ کے افسران اور عملہ یومیہ سیکڑوں واٹر ٹینکر کمرشل بنیاد پر من مانی رقم پر فروخت کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ کے مطابق ایک ہزار گیلن کے واٹر ٹینکر کا نرخ ایک ہزار روپے،2 ہزار گیلن کے واٹر ٹینکر کا 1400 روپے میں، 3 ہزارگیلن کے واٹر ٹینکر کا 1800 روپے نرخ مقرر ہے۔
ٹینکرما فیا کے ساتھ مل کر واٹر بورڈ کے افسران اور عملہ کمرشل بنیاد پر ان ٹینکروں کو فروخت کررہے ہیں جس میں ایک ہزار گیلن کا ٹینکر2500 روپے، 2 ہزارگیلن کا ٹینکر4000 ہزار روپے اور3 ہزارگیلن کا ٹینکر5000 ہزار روپے میں فروخت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سخی حسن ہائیڈرینٹ کے ایک دن کے اعدادوشمارکے مطابق کمرشمل بنیاد پر900 ٹینکر روانہ کیے گئے، سرکاری نرخ پر 500 ٹینکر، ڈپٹی کمشنر کے کوٹے کے 50 ، اداروں کے لیے 150 ٹینکر روانہ کیے گئے، سخی حسن شہر کا واحد سرکا ری ہائیڈرینٹ ہے جہاں شہر ی با آسانی پہنچ جاتے ہیں لیکن اس مرکزی ہائیڈرینٹ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں جاری ہیں۔
شیرپاؤ ہائیڈرینٹ اورکرش ہائیڈرینٹ دور ہونے کی وجہ سے شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں اور وہاں سخی حسن ہائیڈرینٹ سے بھی زیادہ پانی چوری کیا جارہا ہے، ایک طرف قلت آب سے متاثرہ علاقوں کے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں اور دوسری طرف سرکاری ہائیڈرینٹس سے کھلے عام پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے اس حوالے سے واٹر بورڈ کے ہائیڈرینٹ انچارج شکیل قریشی نے مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، وہ موقف دینے کے لیے تیار نہیں ، پانی کے ستائے مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے سرکاری ہائیدرینٹس سے پانی کی چوری اور ٹینکر کمرشل بنیاد پر بیچنے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔