بھارتی آرمی چیف کے بیان پر احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا پتلا بھی نذر آتش کیا


ویب ڈیسک September 24, 2018
مظاہرین نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا پتلا بھی نذر آتش کیا تھا (فوٹو : نیوز ایجنسی)

KARACHI: بھارتی آرمی چیف کے بیان پر بلوچستان کے علاقے سوئی میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بھارتی آرمی چیف کے بیان کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا پتلا بھی نذر آتش کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی منسوخی کے بعد بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو کھوکھلی دھمکی دی تھی اور گزشتہ روز بھی اپنے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی پالیسی واضح ہے، مذاکرات کے عمل سے قبل پاکستان کو خود پر لگے دہشت گردی کے فروغ کے الزام کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں