کراچی میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

آئی جی سندھ کلیم امام کی واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت


ویب ڈیسک October 03, 2018
جائے وقوع سے پولیس نے 16 سے 17 خول بھی تحویل میں لیے ہیں، ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو : فائل

احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی ہے جو سب انسپکٹر ہے اور گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت سب انسپکٹر کے ہمراہ ایک اے ایس آئی بھی موجود تھا جب کہ جائے وقوع سے پولیس نے 16 سے 17 خول بھی تحویل میں لیے ہیں، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے واقعے کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں