ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے درخواست جمع کرادی

اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری پر بحث کی جائے، درخواست


ویب ڈیسک October 05, 2018
ریکوزیشن پر 90 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ (فوٹو:فائل)

RAWALPINDI: مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر بحث کے لیے مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔



درخواست آئین پاکستان کی سیکشن 54 کے تحت جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 90 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر بحث کی جائے۔

مقبول خبریں