بھارت اور ویسٹ انڈیز کا سنسنی خیز ون ڈے برابر

شائی ہوپ چوکا لگا پائے، جس سے اسکور برابر اور میچ ٹائی ہوگیا جب کہ شائی ہوپ 123 پر ناٹ آؤٹ رہے۔


Sports Desk October 25, 2018
شائی ہوپ چوکا لگا پائے، جس سے اسکور برابر اور میچ ٹائی ہوگیا جب کہ شائی ہوپ 123 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: فائل

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ٹائی ہوگیا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں فتح کیلیے 14 اور چھٹی گیند پر چھکے کی ضرورت تھی لیکن شائی ہوپ چوکا لگا پائے، جس سے اسکور برابر اور میچ ٹائی ہوگیا،شائی ہوپ 123 پر ناٹ آؤٹ رہے، شمرون ہٹمائر نے94 کی اننگز کھیلی،مہمان الیون نے جوابی اننگز میں یکساں طور پر 7 وکٹ پر321رنز بنالیے، کلدیپ یادیو نے 3 شکار کیے۔

اس سے قبل میزبان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 321رنز اسکور کیے،کپتان کوہلی نے 157 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، امباتی رائیڈو73 اور شیکھردھون 29رنز بناکر نمایاں رہے، ایشلے نرس اور اوبیڈ میک کوئے نے 2،2 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں