محکمہ جنگلی حیات کا چھاپہ پینگلولین کچھوے کا گوشت اور خول برآمد

پینگولین اور کھچوے کا گوشت اورخول چین اسمگل کیے جانے تھے،محمد علی شیخ


Staff Reporter October 27, 2018
پینگولین اور کھچوے کا گوشت اورخول چین اسمگل کیے جانے تھے،محمد علی شیخ۔ فوٹو : آن لائن

محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے کیماڑی میں چھاپہ مارکرچیونٹی خور جانور پینگلولین کے خول اور کچھوے کا خشک گوشت قبضے میں لے لیا۔

کنزرویٹر محمد علی شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیماڑی کھڈہ مارکیٹ میں پارکنگ ایریا 150کلومیٹھے پانی کے کچھوے کا خشک گوشت اور جسم کے اعضا جبکہ چیونٹی خور جانور پینگولین کے 200کلو خول قبضے میں لے لیے گئے ۔

وائلڈ لائف کے مطابق پینگولین اور کھچوے کا گوشت اورخول چین اسمگل کیے جانے تھے،کارروائی میں پکڑے جانے والے خشک آبی حیات اور پینگولین کی مالیت ایک کروڑ15لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں