آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

آسٹریلین ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 10ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا


October 29, 2018
آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 10ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشل میچ میں بھی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوالالمپور میں ہونے والے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 97 رنز بنائے، بسمہ معروف سب سے کامیاب پلیئر رہیں، انہوں نے 44 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ عالیہ ریاض نے 16 جب کہ ندا ڈار سے 7 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے کامیاب بولر ہیلی رہیں ،انھوں نے دو وکٹیں لیں جبکہ پیری اور کمنسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

آسٹریلیا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 10ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ ہیلی نے کھل کر بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور صرف 41 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ منی نے 21 اور گاڈرنر نے چار رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ نتالیہ نے حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں