کنگ خان کی دپیکا کیلئے نیک تمنائیں لیکن پریانکا کی شادی پر خاموشی

کنگ خان نے دپیکا اوررنویر کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش رہنے کی دعا دی


ویب ڈیسک November 03, 2018
کنگ خان نے دپیکا اوررنویر کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دپیکا پڈوکون کی شادی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں اچھی زندگی کی دعائیں دیں لیکن حیرت انگیز طور پر پریانکا کی شادی کے سوال پر خاموشی اختیار کرلی۔

گزشتہ روز فلم'زیرو' کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران جب کنگ خان سے بالی ووڈ کی حسیناؤں دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کی شادی کے حوالے سے رائے پوچھی گئی تو کنگ خان نےدپیکا اوررنویر کی شادی پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا میں نے دپیکا کو فون کرکے مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ بالکل اسی طرح خوش رہنا جیسے میں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہوں، دپیکا اورانوشکا دونوں نے فلمی کیریئر کاآغاز میرے ساتھ کیا تھا لہٰذا ان دونوں کی خوشی میرے لیے بہت اسپیشل ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا رنویر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کنگ خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ دپیکا کی شادی میں کیا خاص کرنے والے ہیں تو کنگ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ہر کوئی شادی کرتا ہے تومیں ان کی شادی میں کیا کرسکتاہوں، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ، وہ لوگ شادی کررہے ہیں ان کے بچے ہوں گے میرا اس میں کیا کام۔

شاہ رخ خان نے جہاں دپیکا اور رنویر کی آنے والی زندگی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں جب ان سے پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی پررائے مانگی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس سوال کو ہی نظر انداز کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔