یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خسارے سے نکالنے کیلئے حکمت عملی تشکیل

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری نہیں کی جائے گی، بورڈ کا فیصلہ


ویب ڈیسک November 12, 2018
عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی (فوٹو : فائل)

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ادارے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

چیئرمین ذوالقرنین علی خان کی زیر صدارت یوٹیلیٹی کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے ایم ڈی واجد علی سواتی نے بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خسارے سے نکال کر دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے کی حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا نجکاری کیخلاف ڈی چوک میں دھرنا

اجلاس میں بورڈ نے فیصلہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی نجکاری نہیں جائے گی اور ادارے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا جب کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مقبول خبریں