پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے امریکا

امریکا کا ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرنے پر 50 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان


ویب ڈیسک November 26, 2018
ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔

ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔



دوسری جانب امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرنے یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالرز کے نئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

مقبول خبریں