کلفٹن میں لڑکی پر حملہ کرنے والا کتا مالک سمیت گرفتار مقدمہ درج

واقعہ گزشتہ ماہ 28 نومبر کی رات سوا 9 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔


Staff Reporter December 07, 2018
واقعہ گزشتہ ماہ 28 نومبر کی رات سوا 9 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل

کلفٹن پولیس نے ڈیفنس کی رہائشی ڈاکٹر شاہا عارف ملک کی مدعیت میں ان کی بیٹی پر خطرناک کتے کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

کلفٹن پولیس نے زمزمہ 6 اسٹریٹ ڈیفنس فیز 5 کی رہائشی ڈاکٹر شاہا عارف ملک کی مدعیت میں ان کی بیٹی پر خطرناک کتے کے حملے کا مقدمہ نمبر 343/18 بجرم دفعات 324 اور 289 کے تحت درج کرلیا۔

مذکورہ واقعہ گزشتہ ماہ 28 نومبر کی رات سوا 9 بجے کے قریب پیش آیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کتے کے مالک اور کتے کو گرفتار کرلیا۔

مدعیہ کے مطابق ان کی بیٹی انا ملک پر انتہائی خطرناک کتے نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں میری بیٹی کے چہرے ، ہاتھ ، گھٹنے ، پاؤں ، کہنی پر گہرے زخم آئے جبکہ حملے کے نتیجے میں میری بیٹی کا ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے انویسٹی پولیس کے حوالے کر دیا جو واقعے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں