گنگولیلینگرکوماضی کے طعنے دینے لگے

لینگر کو وہ وقت یاد کرنا چاہیے جب وہ اورساتھی کھلاڑی فقرے بازی سے مہمان ٹیموں کا جینا دوبھر کردیتے تھے۔


Sports Desk December 12, 2018
گنگولی،لینگرکوماضی کے طعنے دینے لگے فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کو ماضی کے طعنے دینے لگے۔

بھارت سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی ٹیم نے اچھے بچے بن کر کھیلنے کا اپنا وعدہ پورا کیا،اس دوران بھارتی ٹیم اور خاص طور پر ویرات کوہلی نے ناچ گانا جاری رکھا اور میزبان پلیئرز کو اکساتے رہے،اس پر لینگر کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔

اگر ہم نے کوہلی جیسے انداز میں خوشیاں منائی ہوتیں تو پوری دنیا پیچھے پڑجاتی۔ اس پر گنگولی نے کہاکہ لینگر کو وہ وقت یاد کرنا چاہیے جب وہ اورساتھی کھلاڑی فقرے بازی سے مہمان ٹیموں کا جینا دوبھر کردیتے تھے۔

مقبول خبریں