کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے مریم اورنگزیب

نیب نے جو الزامات لگائے ہیں، اس پر سپریم کورٹ ایکشن لے ،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک December 13, 2018
نیب کے کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا،مریم اورنگزیب فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کے 7 لوگوں نے ان سے این آر او مانگا ہے تو کیا انہوں نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ این آر او کی دکان لگی ہے، کل ایک وزیر نے کہا کہ 7 لوگوں نے این آر او مانگا تو کیا مراد سعید نے این آر او کی ریڑھی لگائی ہے۔

مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے، کراچی میں تین دن سے گیس نہیں ہے، کیا حمزہ شہباز کے باہر نہ جانے سے مہنگائی کم ہو جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب خود کہتا ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہو پائی، انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جو الزامات لگائے ہیں، اس پر سپریم کورٹ ایکشن لے اور نیب کے کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں