نایاب نسل کے بندر کو کھانے کی لائیو ویڈیو دکھانے والے 6 ملزمان گرفتار

فرانکوئس لنگور پوری دنیا میں صرف ویت نام اور چین میں پایا جاتا ہے جن کی مجموعی تعداد 2 سے 2500 کے درمیان ہے


ویب ڈیسک December 28, 2018
ویت نام میں اس نسل کے صرف 500 بندر بچے ہیں۔ فوٹو : فائل

ویت نام میں نایاب نسل کے بندر کھانے پر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی ویت نام کی پولیس نے بقا کے خطرے سے دوچار نایاب بندر 'فرانکوئس لنگور' کھانے کے الزام میں 6 افراد کو 'وائلڈ لائف قوانین' کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد نے معدوم نسل کے بندر کو شکار کیا اور پھر اسے پکا کر کھانے کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی جس کی وجہ سے انہیں بآسانی شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔



ویت نام میں معدوم جانوروں کے شکار پر پابندی عائد ہے تاہم 'فرانکوئس لنگور' کے گوشت کے طبی فوائد کے باعث مقامی افراد اس کا بے دریغ شکار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ نایاب نسل اسمگل بھی کی جاتی ہے۔

francois-langur-2

پوری دنیا میں 'فرانکوئس لنگور' اب صرف ویت نام میں 500 اور چین میں صرف 1500 سے 2 ہزار کے لگ بھگ پائے جاتے ہیں۔ ان کا پورا جسم کالے اور لمبے بالوں سے ڈھکا ہوتا ہے جب کہ ان کے ہونٹوں سے پیشانی تک سفید بال ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں