18 سالہ دوشیزہ کے قتل کا ڈراپ سین باپ اور بھائی ہی قاتل نکلے   

بد کرداری کے شبہ میں باپ ذوالفقار کے مشورے سے بہن کو قتل کیا، بھائی ندیم کا اعتراف جرم


ویب ڈیسک February 13, 2019
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا فوٹوفائل

مانگا منڈی میں نوجوان لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کا ڈراپ سین ہوگیا لڑکی کے والد اور بھائی ہی قاتل نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے لڑکی کے قتل کے الزام میں باپ ذوالفقار اوربھائی ندیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی ندیم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد کرداری کے شبہ میں باپ ذوالفقار کے مشورہ سے بہن کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ لڑکی کے قتل کو اس کے باپ اور بھائی نے ڈکیتی کا رنگ دیاتھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں