- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
بھارتی اداکار کمل ہاسن کشمیر کی حمایت میں بول پڑے
چنائی: نامور اداکار اوربھارتی سیاستدان کمل ہاسن نے پلوامہ حملے پر کشمیریوں کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کی تجویز دی ہے۔
رواں ہفتے چنائی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کے دوران بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار کمل ہاسن نے پلوامہ خودکش حملے پر دیگر بھارتیوں کے برخلاف کشمیریوں کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کیوں نہیں کراتی؟۔ بھارتی حکومت کس بات سے خوفزدہ ہے؟۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کو بھی نا بخشا
کمل ہاسن نے کشمیر میں ہلاک ہونے والے 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھی دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر لگانے کے بجائے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا’’اگر دونوں جانب کے سیاستدان ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں تو فوجی جوانوں کو مرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے اور لائن آف کنٹرول بھی انڈر کنٹرول رہے گی۔‘‘
اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشتگردی تو بھارت میں بھی ہے، اکشے کمار
کمل ہاسن نے ایک سمجھدار سیاستدان کی طرح سچائی پر مبنی بالکل صحیح بات کی تھی لیکن ہندوانتہا پسندوں کو ان کا بیان ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر سدھو کی طرح انہیں بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی پروڈیوسر اشوک پنڈت نے کمل ہاسن کو کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’ہمیں یقین ہے اگر آپ اپنے گھر میں رائے شماری کرائیں گے تو آپ کو گھر سے نکال دیا جائے گا، لہٰذا اپنا منہ بند رکھیں اور دہشتگردی کے متاثرین کے ساتھ اس طرح کے بیانات دے کر بدسلوکی کرنا بند کریں۔
I am sure if U hold a plebiscite in ur house U will loose & will be asked to leave home. Just keep ur mouth shut & don’t abuse the victims of terrorism.. https://t.co/4fS1YPGY75
— Ashoke Pandit (@ashokepandit) February 18, 2019
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان سے متعلق بیان پرکل آج اورآگے بھی قائم رہوں گا، سدھو
واضح رہے کہ کمل ہاسن سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ خودکش حملے پر دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم یا کسی ایک شخص کو قصوروار ٹہراسکتے ہیں؟ سدھو کے اس بیان کے بعد بھارت میں ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے تاہم انہوں نے بے خوف ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر آج کل اور آگے بھی قائم رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔