ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

طفیل احمد  جمعرات 28 فروری 2019
صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے، ڈائریکٹر جنرل صحت۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے، ڈائریکٹر جنرل صحت۔ فوٹو: فائل

کراچی: کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت سندھ نے اندرون سندھ بالخصوص سرحدی پٹی سے ملحقہ علاقوں میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے۔

بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت سندھ نے اندرون سندھ بالخصوص سرحدی پٹی سے ملحقہ علاقوں میں قائم صحت کے مراکز، تعلقہ سمیت دیگر ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے اورڈاکٹروں اور دیگر عملے کی رخصت بھی منسوخ کردی گئی۔

سندھ کے ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹرمسعودسولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے۔ اندرون سندھ کے تمام اسپتالوں سے دستیاب طبی سہولتوں، اسپتالوں میں بستروں، ڈاکٹروں اورعملے کی تعدادکی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔