بھارت کا ایک طیارہ حسن صدیقی دوسرا نعمان علی نے گرایا

احمد منصور  منگل 5 مارچ 2019
27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائےتھے فوٹو: فائل

27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائےتھے فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پاک فضائیہ کے پائلٹس نے 2 بھارتی طیارے گرائے جن میں سے ایک  طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اوردوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔

27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے مار گرائےتھے جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر  جب کہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا، مسلح افواج نے پاکستان میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

بھارت کے ایک طیارے کو اسکواڈرن لیڈر اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اوردوسرا طیارا ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔ حسن صدیقی کی تصاویر تو سامنے آگئں تاہم نعمان علی خان منظر عام پر نہیں آئے۔ قوم اپنے دونوں ہیروز کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتی ہے مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ مسلح افواج کی توجہ آپریشنل تیاریوں پر ہے نہ کہ خود نمائی پر۔ اسی بابت ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہی کہا کہ عاجزی ہمارا جوہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔