آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری


ویب ڈیسک March 29, 2019
آصف زرداری اور فریال تالپورہرسماعت پرحاضری یقینی بنائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ فوٹوفائل

ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپورہرسماعت پرحاضری یقینی بنائیں، نیب آئندہ سماعت تک انکوائری رپورٹ جمع کرائے جب کہ نیب پیراوائز کمنٹس بھی آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور


واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

مقبول خبریں