نواز شریف کا گھر پر طبی معائنہ مزید ٹیسٹ تجویز

عارضہ قلب کے ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ آج اسپتال آئیں تاکہ وہاں ان کا مزید طبی معائنہ کیا جائے۔


Numainda Express March 30, 2019
عارضہ قلب کے ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ آج اسپتال آئیں تاکہ وہاں ان کا مزید طبی معائنہ کیا جائے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز شریف میڈیکل سٹی اسپتال کے معالجین نے نوازشریف کا ان کے گھر پر طبی معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے۔ عارضہ قلب کے ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ آج (ہفتے کو) اسپتال آئیں تاکہ وہاں ان کا مزید طبی معائنہ کیا جائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نواز شریف آج شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں