شکایات کے انبار دیکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے محتسب پریشان

حقیقی شکایات کیلیے خصوصی گائیڈ لائن متعارف کرادی گئی۔


Sports Desk May 12, 2019
حقیقی شکایات کیلیے خصوصی گائیڈ لائن متعارف کرادی گئی۔ فوٹو: فائل

شکایات کے انبار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے محتسب اور ایتھک آفیسر ڈی کے جین کو بھی پریشان کردیا۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ ای میلز کی وجہ سے اصل شکایتوں کا نمبر آنے میں تاخیر ہورہی ہے، اس لیے گائیڈ لائن متعارف کرانا پڑیں تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو اور صرف اس شکایت ہی محتسب تک پہنچے۔

یاد رہے کہ ڈی کے جین کی جانب سے پہلے مفادات کے ٹکراؤ پر سابق اسٹار کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی اور لکشمن کو منگل کے روز سماعت کیلیے طلب کیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں