ہنگری میں کشتی ڈوبنے سے جنوبی کوریا کے 7 سیاح ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مئ 2019
دریائے ڈینوب میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 21 افراد لاپتہ ہوگئے فوٹو:فائل

دریائے ڈینوب میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 21 افراد لاپتہ ہوگئے فوٹو:فائل

بڈاپسٹ: وسطی یورپی ملک ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہوگئے۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں دریائے ڈینوب میں جنوبی کوریائی سیاحوں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جب کہ 21 لاپتہ ہیں۔  حکام نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک 7 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔

ہنگری کی قومی ایمبولینس سروس کے مطابق کشتی پر جنوبی کوریا کے 33 سیاح اور عملے کے 2 مقامی افراد سوار تھے۔ اب تک ڈوبنے والے سات افراد کو بچایا جاچکا ہے۔  جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اس امدادی کارروائی میں ہنگری کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔