سرینا ولیمز پہلی سیلف میڈ ارب پتی ایتھلیٹ بن گئیں

سرینا ولیمز کی مجموعی دولت 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 25 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔


Sports Desk June 08, 2019
سرینا ولیمز کی مجموعی دولت 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 25 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزنے پہلی ارب پتی امریکی ایتھلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

امریکی جریدے 'فوربز' کی تازہ فہرست میں سرینا ولیمز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، سرینا امریکا کی وہ واحد ایتھلیٹ خاتون ہیں جو سیلف میڈ ارب پتی بنی ہیں۔

سرینا ولیمز کی مجموعی دولت 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 25 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، سرینا ولیمز کی دولت میں زیادہ تر کمائی ان کے کھیل، میڈیا میں اشتہارات اور سرمایہ کاری سے حاصل ہوئی۔

مقبول خبریں