آسٹریلیا سے ہوم سیریز کا انتقام لینے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی مسرور

ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ہی ہم نے دنیا کی دو مضبوط ٹیموں کو زیر کرلیا ہے، ویرات کوہلی


Sports Desk June 11, 2019
ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ہی ہم نے دنیا کی دو مضبوط ٹیموں کو زیر کرلیا ہے، ویرات کوہلی۔ فوٹو : فائل

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شکست کا 'انتقام' لے لیا۔

کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ بھارت میں کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد ہم ان پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنا چاہتے تھے تاہم اتوار کے میچ میں یہی چیز ہمارے لیے تحریک کا باعث بنی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ہی ہم نے دنیا کی دو مضبوط ٹیموں کو زیر کرلیا ہے، اس سے بہتر آغاز کی ہم تمنا نہیں کرسکتے تھے۔

مقبول خبریں