ورلڈ کپ میں میچز کے لیے ’اضافی دن‘ رکھنا ممکن نہیں تھا آئی سی سی

میگا ایونٹ کے ہر میچ کیلیے اضافی دن مختص کرنے سے ٹورنامنٹ کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ جاتا، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن


Sports Desk June 13, 2019
میگا ایونٹ کے ہر میچ کیلیے اضافی دن مختص کرنے سے ٹورنامنٹ کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ جاتا، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میں '' اضافی دن '' کو ناممکن قرار دیدیا۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے ہر میچ کیلیے اضافی دن مختص کرنے سے ٹورنامنٹ کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ جاتا، یہی نہیں بلکہ کئی قسم کی پیچیدگیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا پچ کی تیاری، ٹیم کی ریکوری، سفر کے دورانیے، رہائش، وینیوز کی دستیاب، ٹورنامنٹ اسٹاف، رضاکاروں اور میچ آفیشلز کی دستیابی، براڈ کاسٹ لاجسٹک اور سب سے زیادہ تماشائیوں پر اثر پڑتا، ایک میچ کیلیے 1200 کے قریب افراد مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں، ایسے میں یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ ہر میچ کیلیے ریزرو ڈے مختص کیا جاتا۔

مقبول خبریں