آرمی چیف سے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع کی ملاقات آئی ایس پی آر

عراق کی ترقی اور سلامتی کے لیے تعاون پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہو گا، آرمی چیف


ویب ڈیسک June 19, 2019
پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، سربراہ پاک فوج۔ (فوٹو: فائل)

KUALA LAMPUR: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد سالم علی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد سالم علی نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے، ترقی اور سلامتی سے متعلق عراق کو مدد فراہم کرنا پاکستان کے لئے باعث مسرت و اعزاز ہوگی۔

 

مقبول خبریں