وزیراعظم عمران خان کا فواد چوہدری کو ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے، ذرائع فوٹو : فائل

فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے، ذرائع فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاٹا انتخابات مکمل ہونے کے بعد افتخار درانی بھی “سائیڈ لائن” کردیے گئے، افتخار درانی بطور معاون خصوصی وزیراعظم آفس میں دفتر میں نہیں بیٹھتے جب کہ گزشتہ کابینہ اجلاسوں میں افتخار درانی کو مدعو کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔