سری لنکا سے ون ڈے سیریز ٹکٹوں کی آن لائن فروخت سست روی کا شکار

ٹکٹوں کی فروخت رات 12 بجے شروع ہوئی، تمام دن خریداری سست روی کا شکار رہی۔


Sports Reporter September 21, 2019
ٹکٹوں کی فروخت رات 12 بجے شروع ہوئی، تمام دن خریداری سست روی کا شکار رہی۔ فوٹو: فائل

پاک سری لنکا سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی نظرآرہی ہے۔

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت سست روی کا شکار ہے، فروخت رات 12 بجے شروع ہوئی، تمام دن خریداری سست روی کا شکار رہی،پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا29 ستمبر اورآخری ون ڈے 2 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب کوریئرسروس کے ملک بھر میں61 مخصوص مراکز پر ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کو صبح 9 بجے شروع ہورہی ہے، کراچی اور لاہور میں 23،23 ایکسپریس مراکز پر ٹکٹ دستیاب ہونگے،ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں