رحمان بھولا قتل کے مقدمے سے بری

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 21 ستمبر 2019
عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، عبدالقادر اور محمد نعیم کو بری کردیا، فوٹو: فائل

عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، عبدالقادر اور محمد نعیم کو بری کردیا، فوٹو: فائل

 کراچی: ماڈل کورٹ نے دو افراد کے قتل کے مقدمے میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں اے ڈی جے ویسٹ ماڈل کورٹ کے روبرو دو افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، عبدالقادر اور محمد نعیم کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیہ فیکٹری کیس؛ مرکزی ملزم رحمان بھولا کا جے آئی ٹی کے سامنے 25 قتل کا اعتراف

رحمان بھولا کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے موکل کو پولیس نے بد دیانتی کی بنیاد پر کیس میں نامزد کیا۔ رحمان بھولا کا اس قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ استغاثہ کے پیش کردہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں شہری مرید حسین اور بشیر احمد کو قتل کیا۔ ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔