کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار


ویب ڈیسک October 04, 2019
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہاس وقت شہر کا درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائیل اور نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، صبح کے اوقات میں کہیں دھوپ کہیں چھاوں کا منظر ہے جب کہ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جو ہفتہ کے روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مقبول خبریں