جلیل عباس جیلانی امریکا میں سفیر ہونگے

جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط کو سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ


Numainda Express October 10, 2013
جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط کو سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

حکومت نے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو امریکا میں سفیر تعینات کرنیکا فیصلہ کیاہے۔

یہ عہدہ شیری رحمن کے رواںسال حکومت کی تبدیلی کے بعدعہدہ چھوڑنے کے بعدخالی ہواتھا۔وہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ بعد بطور سفیر امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میںبطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن سیدابن عباس کو بھارت میں پاکستان کاہائی کمشنرجبکہ افغانستان میںپاکستانی سفیرمحمدصادق کوسیکرٹری نیشنل سیکیورٹی تعینات کرنے کافیصلہ بھی شامل ہے۔جلیل عباس جیلانی گزشتہ سال سیکریٹری خارجہ مقرر ہوئے تھے۔



قبل ازیںوہ بلجئیم،لگزمبرگ اوریورپی یونین جیسے اہم ممالک میںسفیرکے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ وزارت خارجہ میںڈائریکٹر انڈیا،ڈی جی جنوبی ایشیاء،سارک ممالک کے علاوہ بھارت میںپاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے اہم عہدوں پربھی کام کرچکے ہیں۔زرائع کاکہناہے کہ وجلیل عباس جیلانی ایک اچھے سفارتکارہیںجودونوں ممالک میںتعلقات کوبہتر بنانے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔زرائع کے مطابق دیگر اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کیلیے جلدفیصلہ کرلیا جائیگا۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق عبدالباسط کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبدالباسط ان دنوں جرمنی میں پاکستان کے سفیر ہیں۔

مقبول خبریں