جوابی ایشز کوچ کو سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی حمایت حاصل

پالیسی میں ٹاپ آرڈر کے ساتھ منتخب پلیئرز پر ڈٹے رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔


Sports Desk October 14, 2013
ٹاپ آرڈر کے ساتھ منتخب پلیئرز پر ڈٹے رہنے کی پالیسی برقرار رکھی جائے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے دو سابق عظیم ٹیسٹ کھلاڑی ای ین ہیلی اور میتھیو ہیڈن نے ونٹر ایشز میں کوچ ڈیرن لی مین کی پالیسی کی حمایت کردی، پالیسی میں ٹاپ آرڈر کے ساتھ منتخب پلیئرز پر ڈٹے رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہیلی اور ہیڈن دونوں نے لی مین کی ایک ٹیم' پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سے تمام کھلاڑی غیر محفوظ ہونے سے بچ جائیں گے۔ ہیلی کا کہنا ہے کہ مستقل ردوبدل سے ٹیم میں تذبذب دکھائی دیتا ہے ، گیم میں پلیئرز کو بہترین بنانے کیلیے ایک پائیدار اور طے شدہ ٹیم ضروری ہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے وہی غلطیاں دہرانے پر جو انگلینڈ نے 1990 کی دہائی میں کی تھیں ہیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم میں ایسے بیٹسمین موجود ہیں جو کہیں نہیں جارہے اور بولرز کو مستقل آرام دیا جارہا ہے، ضروری ہے کہ ہر کھلاڑی کو بہتر بنا کر ٹیم بنائی جائے ۔ ہیلی کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے ہیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم کے پاس اچھے اور تجربہ کار پلیئرز موجود ہیں تو ان میں سے کسی کو فارغ کردینا بہتر ہے ، آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر منحصر ہے ، لیکن ٹیم میں رکی پونٹنگ جیسا پلیئر موجود نہیں جس نے اپنے کیریئر کے آغاز ہی سے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔



ہیڈن کے مطابق مسلسل رد وبدل سے پلیئرز پر وقتی انتخابی دباؤ رہتا ہے جو ان کی کارکردگی میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔ دریں اثنا سابق آسٹریلین کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ متنازع بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کے برتاؤ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے، حتیٰ کہ کرکٹ آسٹریلیا آئندہ ٹیسٹ کپتان کی مسلسل تلاش میں ہے۔ وارنر ان چند پلیئرز میں سے ایک ہیں جنھیں آرتھر کے دور میں قیادت کی تربیت ملی لیکن ڈسپلن اور فارم کے ساتھ جدوجہد پر انھیں رواں برس کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

'سڈنی مارننگ ہیرالڈ' کے مطابق اگرچہ ایشز سے قبل وارنر کی نائٹ کلب میں لڑائی آرتھر کی بے دخلی میں آخری واقعہ ثابت ہوا، اگرچہ انھوں نے اقرار کیا کہ بیٹسمین کا منفی رویہ ایک ٹیم کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے لیکن انھیں یقین ہے کہ اگر وارنر اپنا رویہ بہتر بنالے تو وہ ایک اہم انٹرنیشنل کرکٹر بن سکتا ہے ۔ رپورٹ میں لیڈرشپ کی تکمیل کرنیوالے دیگر پلیئرز میں شامل ٹوئنٹی 20 کپتان جارج بیلی ، سابق نائب کپتان شین واٹسن ، وکٹوریا کے نئے کپتان میتھیو ویڈ اور حال ہی میں ابھرتے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹیم پرفارمنس باس پیٹ ہاورڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ موسم گرما کے بعد ایک لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد بھی ہونا ہے ، وہ اور کوچ ڈیرن لی مین کو یقین ہے کہ آئندہ کپتان کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے کام کرے گا ، بہت سے نوجوان پلیئرز کو گذشتہ 18 ماہ سے لیڈرشپ تجربہ فراہم کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں