وینا ملک شیرلین چوپڑا سے موازنے پر برا مان گئیں

شیرلین چوپڑا اور مجھ میں کیا میل ہے، میرا راستہ اس کے راستے سے بالکل الگ ہے


این این آئی October 21, 2013
میرا سفر بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ جیسا نہیں ہے۔وینا ملک ۔فوٹو: فائل

اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ شیرلین چوپڑا اور مجھ میں کیا میل ہے میرا راستہ اس کے راستے سے بالکل الگ ہے۔

میڈیا کے نمائندوں نے جب وینا ملک سے پوچھا کہ انھیں کیسا لگتا ہے جب ان کا موازنہ شیرلین سے کیا جاتا ہے؟اس پر وینا ملک نے غصے سے جواب دیا کہ ان کا شیرلین سے کوئی موازنہ نہیں۔



آپ ایک پورن اسٹار سے میرا موازنہ کیسے کر سکتے ہیں؟ شیرلین اور مجھ میں کیا میل۔وینا کے بقول یہاں پہچان بنانے کے لیے ہر لڑکی الگ راستہ اختیار کرتی ہے اور میرا راستہ شیرلین کے راستے سے بالکل الگ ہے۔ میرا سفر بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ جیسا نہیں ہے۔

مقبول خبریں