وزیراعظم یوتھ پروگرام، پہلا مرحلہ مکمل قرضے کیلیے 10لاکھ سے زائد درخواستیں

اے پی پی  بدھ 13 نومبر 2019
نوجوانوں نے10 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروائی ہیں، پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلدہو گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نوجوانوں نے10 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروائی ہیں، پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلدہو گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں نے10 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروائی ہیں، پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلدہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات اور ویژن پر عمل کرتے ہوئے شفاف طریقہ کار اور میرٹ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کیلیے جدید ڈیجیٹیل پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔