ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی، عبدالرزاق داؤد

نمائندہ ایکسپریس / ایجنسیاں  بدھ 13 نومبر 2019
پاکستان چین آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر عملدرآمد دسمبرمیں شروع ہوجائے گا، مشیر برائے کامرس اینڈٹیکسٹائل۔ فوٹو:فائل

پاکستان چین آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر عملدرآمد دسمبرمیں شروع ہوجائے گا، مشیر برائے کامرس اینڈٹیکسٹائل۔ فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل اپیریل فیڈریشن کے زیر اہتمام 35 ویں ورلڈ فیشن کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایپرل کی صنعت کی برآمدات میں17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پاکستان چین آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر عملدرآمد دسمبرمیں شروع ہوجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔