سانحہ APS جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے 9 مئی2018کوازخودنوٹس لیتے ہوئے سانحہ APS کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔


Numainda Express December 17, 2019
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے 9 مئی2018کوازخودنوٹس لیتے ہوئے سانحہ APS کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔ فوٹو:فائل

سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات کیلیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کو والدین کی جانب سے اس وقت کے آرمی چیف اور وزیراعظم کو طلب کرنے کیلیے دی جانیوالی درخواست کو مستردکر دیا،کمیشن کے ترجمان کے مطابق رپورٹ ایک سے2ماہ میں سپریم کورٹ میں جمع کر دی جائے گی۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے 9 مئی2018کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا جس کیلیے پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کوکمیشن کا سربراہ مقررکیا تھا۔

مقبول خبریں