عوام کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی آواز بند کردی جاتی ہے آصف زرداری

سلیکٹرز سے ملک نہیں چل سکتا اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا، سابق صدر


ویب ڈیسک December 27, 2019
سلیکٹرز سے ملک نہیں چل سکتا اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

لاہو ر: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے ساتھ کیا ہورہا ہے، جب کہ عوام کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی آواز بند کردی جاتی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے، لوگوں کو 2 وقت کی روٹی کے لیے مجبور کردیا گیا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے ساتھ کیا ہورہا ہے، ان کو پتا نہیں کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے، عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں بلاول کھڑا ہے یہ وہی جگہ ہے جہاں آمروں کے دور میں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، دونوں آمروں کے ساتھ قدرت نے کیا سلوک کیا؟ سلیکٹرز سے ملک نہیں چل سکتا اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا، ہم بہت جلد عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کی مشکلیں آسان کریں گے، پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آج بھی اسی سوچ کے مالک ہیں۔

مقبول خبریں